گوادر:حق دوتحریک دھرنےکےدوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکارجاں بحق

گوادر میں حق دو تحریک کے دھرنے کے مشتعل ہجوم کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل یاسر شہید ہو گیا۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق گوادر میں دھرنے کے مشتعل ہجوم نے ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، گولی لگنے سے پولیس کانسٹیبل یاسر شہید ہو گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے جبکہ وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے حق دوتحریک کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ دوسری جانب ’حق دو ‘ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ دھرنا پرامن تھا، تمام بڑے جلوس پرامن تھے، حکومت مافیا کے سامنے سرنگوں ہو کر تشدد پر اتر آئی ہے، تشدد اور فائرنگ پولیس نے خود کی۔ مزید بر آں مولانا ہدایت الرحمان نے گرفتار ر ہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب کوسٹل ہائی وے پر اور ماڑہ کے مقام پر حق دو تحریک کا دھرنا اور احتجاج کئی گھنٹے بعد ختم ہو گیا جس کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں