گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے

امریکا میں 41 سالہ شخص نے اپنے قد میں محض 5 انچ اضافے کیلئے تکلیف دہ سرجری پر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ کر دیئے۔ امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے مسٹر گبسن نے اپنا قد پانچ انچ بڑھانے کے لیے ٹانگوں کو لمبا کرنے کیلئے دو سرجریوں پرایک کرو ڑ 35 لاکھ ڑ روپے خرچ کردیے ہیں۔
موسز گبسن پست قد ہونے کے باعث گرل فرینڈ نہیں ملتی تھی جس کے باعث وہ اپنے 5 فٹ 5 انچ قد کے بارے میں ہمیشہ احساس کمتری کا شکار رہتے تھے، دردناک سرجری کروانے سے پہلے دواؤں سے لے کر روحانی علاج تک ہر چیز کی کوشش کی۔مسٹر گبسن نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے کافی کچھ سننا پڑتا تھا جس کی وجہ سے وہ ناخوش تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میں قد کو لمبا کرنے کیلئے اپنے جوتوں میں چیزیں ڈالتا تھا۔موسز گبسن نے اپنی پہلی سرجری کے لیے 75,000 ڈالر (61.48 لاکھ روپے) جمع کرنے کیلئے دن میں ایک سافٹ ویئر انجینئر اور رات کو بطور اوبر ڈرائیور کے تین سال تک کام کیا جس کے بعد 2016 میں پہلی سرجری ہوئی اور قد میں 3 انچ کا اضافہ ہوا۔ تاہم وہ اس سے مطمئن نہیں تھے اور دوسری سرجری کے لیے جانا چاہتے تھے۔
لہٰذا رواں سال گبسن نے ایک بار پھر دوسری سرجری کے لیے 80 لاکھ روپے خرچ کیے جس سے ان کے قد میں مزید 2 انچ کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں