کراچی:گزشتہ شب رواں ماہ کی سرد ترین رات،درجہ حرارت5۔6 ڈگری تک گر گیا

گزشتہ رات سے کراچی کولڈ ویو کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے گزشتہ رات رواں ماہ کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کلفٹن میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آج سے 16 جنوری کے دوران شہر میں کولڈ ویو کی شدت زائد رہے گی، شہر کے شمالی حصے میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔جبکہ وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک اورجنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔آج شام سے شہر میں چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں کی شدت میں کمی آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں