چیٹ جی پی ٹی کی آل ٹائیم ون ڈے کرکٹ ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) انجن چیٹ جی پی ٹی نے دنیائے کرکٹ کی بہترین ون ڈے ٹیم بتا دی جس میں دو پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔چیٹ جی بی ٹی سے سوال کیا گیا کہ ون ڈے کرکٹ کی سب سے بہترین ٹیم بتائیں جس پر اس نے کہا کہ وہ دستیاب اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے گیارہ رکنی ٹیم ترتیب دے رہا ہے۔اس ٹیم میں دو پاکستان کرکٹرز، دو بھارتی، چار آسٹریلوی، دو جنوبی افریقی جب کہ ایک ایک کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کا شامل ہے۔گیارہ رکنی ٹیم میں سچن ٹنڈولکر، ایڈم گلکرسٹ، ویرات کوہلی، رکی پونٹنگ، اے بی ڈی ویلیئرز، برائن لارا، عمران خان، وسیم اکرم،شین وارن، گلین میگراتھ اور مرلی دھرن شامل ہیں۔چیٹ جی بی ٹی نے اس گیارہ رکنی ٹیم کا کپتان رکی پونٹنگ کو مقرر کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں