پی ٹی آئی کی35 خالی نشستوں پرضمنی الیکشن نہیں لڑیں گے،مولانا فضل الرحمن

پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفوں کی منظوری اور ان کی نشستیں خالی قرار دیے جانے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو تین ماہ کیلئے کون کون الیکشن لڑے گا؟ میرا خیال ہےکہ ہمیں ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے، میرا خیال ہےکہ ہمیں ان 35 حلقوں پر ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں