پی ٹی آئی جمعےسےاحتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرے گی

پی ٹی آئی جمعے سے احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرے گی۔اس بات کا اعلان زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت سینیئر پارٹی قیادت کے اجلاس میں ہواجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفے منظور نہ ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، کوشش ہو گی 11 جنوری سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لے لیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعظم سواتی کو جہاں قید کیا گیا ہے اس کے باہر احتجاج کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی، ابتر معاشی حالات، گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ، آسمان سے باتیں کرتی کچن آئٹمز کی قیمتوں کیخلاف تحریک انصاف جمعے سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔ تین ہفتوں کے بعد انشاءاللہ عمران خان اس تحریک کو جوائن کریں گے اور اس حکومت کے خاتمے تک ہم سڑکوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 127 ایم این ایز نے اسمبلی میں اجتماعی استعفے دیے، کیا وہ 11 لوگ جن کے استعفے اسپیکر نے منظور کیے کیا ان کو بلایا تھا؟ کیا ان کے استعفوں کی تصدیق کیلئے ان سے رابطہ کیا؟ نہیں! ہمارا کوئی رکن اسمبلی میں نہیں رہنا چاہتا، جو 20 لوٹے ہوئے وہ اپنے حلقوں میں نکلنے کے قابل نہیں رہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بے نظیر کی برسی پر زرداری اینڈ کمپنی نے پرائیویٹ جہاز بک کیے اور پارٹی کرتے ہوئے گڑھی خدا بخش گئے، اسی طرح کا ان کا رویہ عوام کیلئے ہے۔ اب یہ پنجاب کے MPAs کو کہہ رہے ہیں ہم آپ کو عمرے، دبئی، لندن بھیج دیتے آپ ووٹنگ ڈے پر غائب رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں