پبجاب میں سودی کاروبارپرپابندی،خلاف ورزی پر10سال قیداور5لاکھ جرمانہ ہوگا

 پنجاب میں نجی سودکا کاروبارکرنے پرپابندی کا اطلاق ہوگیا۔پنجاب حکومت نے دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022 کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کی تحت پنجاب بھر میں سود کا کاروبار کرنے پر پانبدی ہو گی – وزیر اعلیٰ  پرویز الہٰی نے کہا کہ نجی سودکا لین دین کرنے والوں کو 10سال قید اور 5 لاکھ روپےجرمانہ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نجی طور پر سود کی مد میں رقم لینے والا اب صرف اصل رقم ہی واپس کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں