پاکستانی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نےدنیا کی8 ہزار میٹر بلند چوٹی سرکر لی

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نے 8 ہزار 91 میٹر اونچی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو سر کرکے تاریخ رقم کر ڈالی ۔ نائلہ کیانی اس چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔نائلہ کیانی پیر کی صبح ماؤنٹ انا پورنا کے ٹاپ پر پہنچیں،انہوں نے پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف کے ساتھ ہی انا پورنا کو سمٹ کیا۔6 رکنی ٹیم میں دو پاکستانی کوہ پیماؤں کے ساتھ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ ایوریسٹ اور لوٹسے بھی سر کریں گی۔واضح رہے کہ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، وہ اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں