وزیراعظم شہباز شریف کی بجلی بریک ڈاؤن پر قوم سےمعذرت

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن پر قوم سے معذرت کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز کے پاوربریک ڈاؤن پر شہریوں کوپہنچنےوالی تکلیف پر حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ میرے حکم پر پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں