نون لیگ نےنگراں وزیراعلی پنجاب کیلیےگورنرکواحد چیمہ اور محسن نقوی کےنام بھجوادیے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازنے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے دو نام گورنر کو بھجوا دیے ہیں۔ن لیگ کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے بھجوائے گئے ناموں سے متفق نہیں ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر مزید مشاورت کیلئے ملک احمد خان کو نامزد کر دیا ہے۔ن لیگ کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر احد چیمہ اور سینیئر صحافی محسن نقوی کےنام بھجوائےگئےہیں۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ اتحاد کے دیے گئے تین ناموں میں سے ایک ناصر کھوسہ نے نگران وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کرلی ہے۔ن لیگ کے ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے بھی نگران وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کرلی ہے۔ پرویز الہٰی کے دیے گئے تین ناموں میں سے ایک کی معذرت کے بعد اب احمد نواز سکھیرا اور محمد نصیر خان میدان میں ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس معاملے پر اتحادیوں آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر مشاورت کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ کیلئے حکومت اپوزيشن کے پاس مشاورت سے معاملہ حل کرنے کا وقت رات 10 بجے تک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں