منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کےبیٹےسلیمان شہبازعدالت میں پیش

وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز ایف آئی اے کی عدالت میں پیش ہوگئے۔وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی عدالت میں پیش ہوگئے ، اور عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔سلیمان شہباز نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بلاجواز نامزد کیا۔درخواست میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے اشتہاری قرار دینے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، طلبی کےنوٹس نہیں ملے اور بغیر اطلاع اشتہاری قرار دیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ منی لانڈرنگ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لئے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں