ملازمین میں 9 کروڑ ڈالر تقسیم

چین کی ایک کمپنی نے سال کے آخر میں اپنے ملازمین میں 9 کروڑ ڈالر تقسیم کردیے۔ چین کے صوبے ہینان میں کرین ساز کمپنی نے سال کے آخر میں اپنے ملازمین میں بڑی رقم اس وقت تقسیم کیں جب دنیا کورونا اور مہنگائی کے شکنجے میں پھنسی ہوئی تھی اور چین عالمی وبا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر رہا۔ کمپنی نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے ملازمین کے لیے غیر معمولی اقدامات اٹھاتے ہوئے ملازمین میں بونس اور انعامات تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور کمپنی ملازمین کے دل جیت لیے۔ انعامات اور بونس کی تقسیم کے موقع پر اسٹیج پر نوٹوں کا ایک پہاڑ سجایا گیا اور ملازمین کو اسٹیج پر بلا بلا کر پیسوں کو گڈیاں دی گئیں۔ نوٹوں کا یہ پہاڑ 2 میٹر بلند تھا۔ ملازمین ایک ایک کر کے آتے رہے اور جھولیاں بھر بھر کر نوٹوں کے گڈیاں لے جاتے رہے جبکہ کچھ ملازمین نے تو مدد کے لیے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا لیا۔ کمپنی نے 3 بہترین سیلز مینیجرز کو فی کس 7 لاکھ 37 ہزار ڈالر دیئے جبکہ دیگر 30 ملازمین کو فی کس ایک لاکھ 48 ہزار 323 ڈالر کی رقم دی گئی جبکہ دیگر 40 ملازمین میں بھی کروڑوں ڈالرز تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں