فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو ہرادیا

فیفا ورلڈکپ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو1-2 سے شکست دے دی۔ دونوں ٹیموں کا میچ قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیدیم میں کھیلا گیا جہاں فٹبال شائقین کی بڑی تعداد اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے موجود تھی۔ کروشیا نے مراکش کو ہراکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے جبکہ شکست کے بعد مراکش ٹورنامنٹ کی چوتھی بہتین ٹیم بن گئی ہے۔ سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 3-0 جبکہ فرانس نے اپ سیٹ اسپیلشسٹ مراکش کو 2-0 سے شکست دی تھی۔ فائنل میچ میں اتوار کو رات 8:00 بجے دو دو بار ٹائٹل جیتنے والے دو سابق چیمپئنز فرانس اور ارجنٹینا آمنے سامنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں