عروف اداکارہ اورسپرماڈل سعیدہ امتیازانتقال کر گئیں

معروف اداکارہ اور سپر ماڈل سعیدہ امتیاز انتقال کر گئی ہیں۔اداکارہ سعیدہ امتیاز کی ٹیم نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ٹیم کے مطابق سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔یاد رہے کہ 32 سالہ سعیدہ امتیاز فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں کام کر چکی ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’کپتان‘ میں کام کیا اور جمائما کا کردار نبھایا۔سعیدہ امتیاز کشمیری تھیں جن کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی، وہ یو اے ای سمیت امریکا میں بھی مقیم رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں