سعودیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت

سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، مسافرسعودی ایئر لائن کی پروازنمبر700 کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں میں کرونا کی تصدیق ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے ہوئی، اس سے قبل جنوری میں بیرون ملک سے آئے 18 مسافروں میں کرونا کی نشاندہی ہوئی تھی۔ دوسری جانب کرونا سے متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ سینٹرز ختم ہونے کی وجہ سے گھروں پر ہی قرنطینہ کا کہا جا رہا ہے، مسافروں کے گھروں پرقرنطینہ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی مانیٹرنگ سیٹ اپ بھی موجود نہیں، جب کہ این سی اوسی نے مثبت مسافروں کو منفی رپورٹ تک قرنطینہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں