زعفران کے فوائد

سرخی مائل زرددھاگوں جیسا نظر آنے والا زعفران اپنے اندر بہت سے فائدے رکھتا ہے۔
ہندی میں کیسر–عربی میں زعفران–بنگالی میں جعفران–لاطینی میں crocus sativus
انگریزی میں saffron–
مقام پیدائش: زعفران کشمیر اور کوئٹہ کے گرد و نواح میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اٹلی، سپین، فرانس، ایران، پرتگال، ترکی اور چین وغیرہ میں ہوتاہے۔
مزاج:گرم درجہ دوم اور خشک دوجہ اول
افعال:مدربول وحیض محلل، جالی، مقوی قلب و دماغ اور جگر، مقوی بدن اور محرک باہ
نفع خاص:مفرح تریاق افیون
مضر:مضعف گردہ
مصلح:انیسوں، زرشک، سکنجین
بدل:تخم اترج، قسط اور تج
اس کا مزاج درجہ اول میں خشک اور درجہ دوم میں گرم ہوتا ہے یہ جسم کو گرمی ، توانائی پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہاضمہ کے نظام کو بھی درست رکھتا ہے بھوک بڑھانے، کمر، جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے لیے اکسیرکی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پکوان میں مصالحے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے زعفرانی بریانی، زردہ اور زعفرانی قورمہ اپنے منفرد ذائقہ (Taste) کی وجہ سے الگ ہی پہچان رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دیگر کھانوں کو رنگین اور خوبصورت بھی بناتا ہے۔
زعفران کی جڑی بوٹی بیش قیمت اور قیمتی ترین تصور کی جاتی ہے اس لیے اس کا استعمال امراء طبقہ میں زیادہ نظر آتا ہے۔ زعفران کے پھول کے زیرے سے حاصل کیا جاتا ہے تاریخی روایات کے مطابق زعفران کی کاشت سب سے پہلے ایشیا کوچک میں کی گئی جہاں سے یہ یونان اور اسپین تک پہنچا زعفران کا پودا سدا بہار ہوتا ہے اور یہ پیاز کے پودے سے مشابہت رکھتا ہے اس کی لمبائی چار سے پانچ میٹر ہوتی ہے۔
زعفران کے پودے میں ارغوانی رنگ کے پھول کھلتے ہیں۔ پودا لگانے کے ابتدائی چند سال تک اس پر پھول نہیں آتے جیسے جیسے پودا بڑا ہوتا جاتا ہے تب اس پر ہلکے جامنی رنگ کے بھول آنا شروع ہوتے ہیں جن کے بیچ میں لمبے زرد گل ہوتے ہیں ۔ کیونکہ یہ ایک نہایت قیمتی جڑی بوٹی ہے اس لیے اس کے قیمتی ہونے کی وجہ سے یہ مخصوص علاقوں میں محدود مدت کے لیے کاشت کیا جاتا ہے
*زعفران کے روغن سے پٹھوں کومساج کرکے ان میں کھنچاؤ دور کرکے نرم کرتا ہے۔
*زعفران کو شہد کے ساتھ ملا کر کھانے سے گردے اور مثانہ کی پتھری کا اخراج ہوتا ہے۔
*زعفران کو بطور سرمہ استعمال کرنے سے آنکھوں کی بینائی تیز ہوتی ہے۔
*زعفران کا لیپ بناکر اگر آنکھوں پر لگایا جائے تو اس سے آنکھوں سے پانی بہنے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔
*اس کے تازہ پتوں کو پیس کر زخم پر لگایا جائے تو وہ جلدی ٹھیک ہوجاتا ہے۔
*آنکھوں میں جلن اور خارش میں بھی مفید ہے۔
*یہ تِلی، جگر اور دماغ کو صاف کرتا ہے اور نظامِ ہاضمہ درست بناتا ہے۔
نظام ہاضمہ درست بنانے کے لیے :۔
زعفران کا استعمال نہ صرف نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے بلکہ یہ معدے کی تیزابیت، گیس اور گرانی کو بھی ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ زعفران میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو پیٹ میں ہونے والے مروڑ کو کم کرتا ہے اور گیس کے پرابلم کو بھی ختم کرتا ہے۔ نظام یا ضمہ کی درستگی کے لیے آپ زعفران کا استعمال دیئے گئے طریقہ سے کریں۔ روزانہ ایک کپ زعفران کی چائے بناکرپی لیں۔
چائے بنانے کے لیے ایک چٹکی زعفران کو ایک کپ پانی میں ڈال کر اُبال لیں پھر اس میں حسب ذائقہ شہد شامل کرکے پی لیں۔ اس کا روزانہ استعمال ہاضمہ سے متعلق تمام شکایات کو دور کر دیتا ہے۔
نیند کی بیماری میں مفید
نیند سے متعلق بیماری انسومینا کو دور کرنے کے لیے بھی زعفران کا استعمال کیا جاسکتاہے۔ اس میں شامل قدرتی اجزاء دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں۔ اور آپ کے نروس سسٹم کے نظام کو فعال رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ ایک بھر پور اور پر سکون نیند لے سکتے ہیں۔ رات سونے سے پہلے زعفران ملے گرم دودھ کا ایک گلاس پی لیں اس کے لیے ایک گلاس نیم گرم دودھ میں زعفران کے دوحصہ ڈال کر پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر اس میں ایک چائے کا چمچہ شہد شامل کرکے پی لیں۔زعفران ملا دودھ کا گلاس روزانہ رات کو سونے سے پہلے پینے سے نیند سے متعلق ہر قسم کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ زعفران ملانے سے دودھ کا رنگ ہلکا بھورا ہوجاتا ہے۔
بینائی تیز کرنے کے لیے
یونیورسٹی آف سڈنی اور یونیورسٹی آف اٹلی کے ماہرین کی ایک اسٹڈی رپورٹ کے مطابق زعفران میں حیرت انگیز طور پر ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے آنکھوں کی بینائی تیز ہوتی ہے۔ یہ آنکھوں کے اندر موجود ویژن سیل کو مضبوطی عطا کرتا ہے۔
حافظہ کی بہتری کے لیے
جن افراد کو بھولنے یا حافظہ کی کمزوری کی شکایت رہتی ہے زعفران ان کے لیے شفاء بخش ہے یہ نہ صرف حافظہ کو تیز کرتا ہے بلکہ سیکھنے کی صلاحیتوں کو بھی بڑھاتا ہے۔ جنرل آف کلینکل فارمیسی اور تھراپیٹس کی اسٹڈی کے مطابق جن افراد کو حافظہ کی کمزوری کی شکایت ہے اور وہ اپنی یاداشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیئے کہ وہ زعفران سے بنی ہوئی چائے یا زعفرانی دودھ کا استعمال روزانہ کریں اس سے ان کی یہ شکایت دور ہوجائے گی۔
دل کے متعلق امراض کے لئے:۔
زعفران کے استعمال سے دل کے امراض میں تقویت ملتی ہے یہ کولیسٹرول کے کم لیول کو برقرار رکھنے اور ہائی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اپنے دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیےمشورہ سے استعمال کیئے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ استھماکے مریض اگر چند دنوں تک زعفران چائے کا استعمال کریں تو استھما اٹیک سے محفوظ رہ پائیں گے۔ ڈپریشن دور کرنے کے لیے خشک زعفران 15ملی گرام دن میں دوبار استعمال کریں۔
چہرے کے نکھار کے لیے
تھوڑے سے زعفران کو دوٹی اسپون دودھ میں پندرہ سے بیس منٹ کے لیے بھگو دیں آپ اس میں تھوڑاسا شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس مکسچر کو بیس سے تیس منٹ تک کے لیے اپنے چہرے پر لگالیں۔ پھر ہلکے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو روزانہ کریں۔ زعفران کی بدولت چہرے پر وہ نکھار اور تازگی پیدا ہوگی جو مہنگی کاسمیٹکس سے بھی ممکن نہیں۔ ایسی خواتین جو رنگ گورا کرنے کی خواہش مند ہیں ان کے لیے زعفران کا فیس پیک جادوئی کام کرے گا۔ ایک چائے کا چمچہ صندل وڈ پاؤڈر، دو سے تین زعفران کے گل اور تھوڑاسا دودھ باہم مکس کرکے بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر دھولیں اس فیس پیک کا استعمال ہفتہ میں دوبار کیا جاسکتا ہے۔
بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو روکنے کے لیے چٹکی بھر زعفران کو پستے کے گودے کے ساتھ ملا کر پندرہ منٹ کے لیے چہرے پر لگالیں۔
زعفران کے خواص
زعفران کا پودا پیاز سے ملتا جلتا 45 سنٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔ جڑ کے نیچے پیاز جیسی ایک گانٹھ نکلتی ہے، پتے گہرے سبز پیاز کی طرح لمبے گھنے ہوتے ہیں۔ جڑ کے پاس کے پتوں کے کنارے باہر کی طرف مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ پھول جامنی رنگ کے ہوتے ہیں اور انہی پھولوں میں چھوٹی چھوٹی کونپل نما باریک ریشوں (stigmas)کی صورت میں موجود ہوتا ہے۔ زعفران کے 150 پھولوں سے ایک گرام خالص زعفران حاصل ہوتا ہے۔ زعفران پودے کے پھولوں سے حاصل کیا جاتا ہے یہ چھوٹی چھوٹی کونپل نما ریشے ہوتے ہیں جو بعدازاں خشک کر لیا جاتا ہے جس کے بعد زعفران تیار ہوجاتا ہے ۔پیاز سے مشابہت رکھنے والےپودے زعفران کی کاشت نہایت ہی کم قیمت پر کی جاسکتی ہے تاہم اس کوانتہائی نگہداشت کی ضرورت ہو تی ہے اور اس کو ان علاقوں میں کاشت کیا جاسکتا ہے جہاں موسم نہ زیادہ سرد ہو اور نہ زیادہ گرم ۔اس کے پودے کو پانی کی مقدار بھی کم ہی درکار ہو تی ہے اور ایسی جگہ کاشت کیا جانا چاہئے جہاں پانی کا ٹھیرائو نہ ہو،اس کی کاشت کے لئے مناسب جگہ اونچے ٹیلے ہوتے ہیں تاکہ وہاں پانی نہ ٹھر سکے ،پانی کی زیادہ مقدار زعفران کے پودے کو نقصان پہنچاتی ہے۔اس بیش قیمت بوٹی کو مصر، ایران،ا سپین، شام ، فرانس، پرتگال ،ترکی ، چین اور اٹلی میں کاشت کیا جاتا ہے ہمارے ملک پاکستان میں بھی اس کی کاشت کشمیر اور کوئٹہ کے گرد و نواح کے چند علاقوں میں کی جاتی ہے لیکن یہ کاشت بہت بڑے پیمانے پر نہیں ہوتی۔
اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سلینیم اور زنک پایا جاتا ہے۔زعفران اپنے اندر سیکڑوں طبی فوائد بھی رکھتا ہے ، سرسام کی شکایت میں اس کا استعمال انتہائی مفید و مجرب ہے،یہ پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے،جلن دور کرتا ہے۔زعفران کی معمولی مقدار جو دو سے تین چاول کے دانوں کے برابر ہو اس کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار بنتا ہے، یاداشت کوبہتر بناتاہے،ذہنی تنائو اوردبائو، بھولنے کی بیماری کو دور کرتا ہے۔زعفران بھوک کی کمی کو دور اور ہاضمہ درست رکھتا ہے۔زعفران کا استعمال شوگر کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے، مثانے اور جگر کو قوت بخشتا ہے، بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے، بلغم کے اخراج میں آسانی پیدا کرتا ہے۔تشنج میں زعفران کا استعمال غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے اور تشنج کے نتیجہ میں متاثرہ کونہ صرف بیکٹیریا کے حملوں سے روکتا ہے بلکہ ان کے حملوں سے اعصاب کو پہنچنے والے نقصان کو ختم کرتا ہے اور گردن اور جبڑے کے پٹھوں کو تقویت دیتا ہے۔آنکھوں کی جملہ تکالیف بشمول سرخی اور درد سے نجات کا باعث بنتا ہے۔ حیض میں رکاوٹ کو دور کرتا ہے، حاملہ خواتین کو زعفران کا استعمال زچگی میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
مصالحوں میں زعفران سب سے مہنگا مصالحہ ہے جسکی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 3 ہزار فی کلو گرام یعنی تقریباً 4 لاکھ 78 ہزار پاکستانی روپئے ہے-زعفران کے پُھول میں 6 پرپل رنگ کے پتے ہوتے ہیں جنہیں پیٹل کہا جاتا ہے، اس پھول میں 3 گولڈن ییلو سٹیمز اور ایک سُرخ پیسٹل جس پر 3 سٹیگماز موجود ہوتے ہیں پائے جاتے ہیں اور انہیں سٹیگماز کو ڈرائی کر کے ان سے زعفران حاصل ہوتا ہے
زعفران کے فوائد اور استعمال
ایک گلاس نیم گرم دودھ میں 250 ملی گرام زعفران شامل کرنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔گردے، مثانے اور جگر کو قوت دیتا ہے۔بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے۔بلغم کا اخراج بآسانی ہو جاتا ہے۔موسمی نزلہ زکام کے لئے فائدہ مند ہے۔یادواشت کو بہتر بناتا ہے۔ورم کش خصوصیات کی وجہ سے دمہ اور الرجی کے لئے بھی مفید ہے۔اس میں موجود مینگنیز جلدی سونے میں مدد دیتا ہے۔عورتوں میں اگر حیض رک رک کر آتے ہوں تو ان کے لئے مفید ہے۔پیشاب کی رکاوٹ اور جلن کو دور کرتا ہے۔شوگر کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رکھتا ہے۔تشنج میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ڈپریشن میں بھی مفید پایا گیا ہے۔وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔یہ بخار کی حالت میں دن میں دو بار پانی میں ملا کر کھلایا جائے تو بخار اتر جاتا ہے۔
مقدارخوراک
30 ملی گرام سے 250 ملی گرام تک
زعفران کے فائدے
اگرچہ یہ مصالحہ انتہائی مہنگا ہے مگر یہ ہماری صحت پر بیشمار اچھے اثرات مرتب کرتا ہےزعفران ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ ہے جو ہمارے جسم کو بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے جن میں کینسر، سوزش وغیرہ
:جگر کے لیے بہترین
جگر انسانی جسم میں کئی اہم ترین کام سرانجام دیتا ہے۔ اس کی معمولی سی خرابی صحت پر گراں گزر سکتی ہے۔ زعفران جگر کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں یائے جانے والے اجزا خصوساٗ کروسین جگر کو صحت مند رکھتا ہے۔
:کینسر سے حفاظت
ذعفران میں پائے جانے والے اجزا ایسے ہیں کہ جو کینسر سے حفاظت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہی اجزا کینسر کے مریضوں میں کینسر کو پھیلنے سے بھی روکتے ہیں۔ انہی وجوہات کہ بنا پر اسے کینسر کی ادویات میں استعمال کیا جانے کا امکان ہے۔
:بےخوابی کا علاج
وہ لوگ جو رات کی نیند کے سلسلے میں پریشانی کا شکار ہوں ان کے لیے زعفران کا استعمال ایک تیر بہدف نسخہ ہے۔ ذعفران ملا دودھ پینے سے بے خوابی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا مینگینیز پرسکون نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
:خوبصورت جلد اور نکھری رنگت کے لیے
دوکھی اور بے رونق جلد ہو یا کیل مہاسوں کی پریشانی زعفران کا استعمال جلد کو ایک نئی زندگی بخشتا ہے۔ رنگت نکھارنے میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں۔ اس کو غذا میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ جلد پر لگانا آپ کی جلد کو صحتمند اور خوبصورت بنا دے گا۔
:آنکھوں کی صحت کا محافظ
سائنسدانوں کے مطابق زعفران کا استعمال بڑھاپے میں آنکھوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس کو استعمال کرتے رہنے سے بینائی محفوظ رہتی ہے۔ یہاں تک کہ سورج سے متاثرہ بینائی اور آنکھوں کی موروثی بیماریاں بھی اس کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
:زعفران اور صحت قلب
زعفران میں پائے جانے والے اینٹی آکسینڈنٹ دل کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور شریانوں کی تنگی کو دور کرتے ہیں۔ زعفران کا استعمال بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔
:جوڑوں کا درد، موسمی الرجی اور دمہ
ذعفران کے استعمال سے جوڑوں کے درد میں خاطرخواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ زعفران ملا دودھ بھی بہت سی بیماریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر دمہ، اور موسمی الرجی کے لیے اس کا استعمال فائدہ مند ہےاریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر دمہ، اور موسمی الرجی کے لیے اس کا استعمال فائدہ مند ہے
نقصانات
عام طور زعفران کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا اور وہ لوگ جو اس کا سپلیمینٹ استعمال کرتے ہیں وہ اسے 1.5 گرام تک روزانہ استعمال کر سکتے ہیں مگر اگر اس کی پانچ گرام یا اس سے زیادہ مقدار استعمال کی جائے تو یہ ذہریلے اثرات پیدا کر سکتا ہے خاص طور پر حاملہ خواتین کو اس کی زیادہ مقدار استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں