دبئی:مکیش امبانی کےبیٹےآننت امبانی کی سالگرہ میں پاکستانی گلوکاربھی شریک

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی سالگرہ میں پاکستانی گلوکاروں نے شرکت کی ۔دبئی میں آننت امبانی کے چھوٹے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں بھارتی فنکاروں سمیت پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو بھی سُروں کی محفل سجانے مدعو کیا گیا تھا۔آننت امبانی کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر عاطف اسلم نے شاندار پرفارمنس دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں راحت فتح علی خان کو بھی فلم باڈی گارڈ کے گانے ’تیری میری پریم کہانی‘ پر داد سمیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد ہے تاہم بھارت میں آج بھی بڑی تعداد میں پاکستانی فنکاروں کے پرستار موجود ہیں اس لئے بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام دبئی میں کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں