دبئی:رہائشی عمارت میں آگ لگنےسے3پاکستانیوں سمیت 16 افرادہلاک 9 زخمی

دبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔دبئی پولیس کے مطابق ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔آگ کے نتیجے میں تین پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی راستوں کا مناسب انتظام نہیں تھا۔دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں