بلدیاتی انتخابات کےحتمی نتائج:پی پی پی91 جبکہ جماعت اسلامی نے85نشستیں حاصل کیں

بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 91 اور جماعت اسلامی نے 85 نشستیں حاصل کی ہیں – الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق کراچی کی 229 یونین کونسلز میں سے پی پی پی 91 یونین کونسل جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔جبکہ جماعت اسلامی 85 یونین کونسلز جیت کر دوسرے نمبر پر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 42 یونین کونسلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 7، جمیعت علمائے اسلام نے 2، تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی( اور آزاد امیدار نے ایک ایک نشست جیتی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر 246 یونین کونسلز کی نشستوں میں سے 11 پر انتخاب نہیں ہوئے کیونکہ ان نشستوں پر چند نامزد امیدوار انتقال کر چکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مزید 6 نشستوں پر دوبارہ گنتی کے باعث نتائج روکے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کی کل 160 یونین کونسلز میں سے 153 کے حتمی نتائج بھی جاری کردیے ہیں۔حیدرآباد ڈویژن میں 95 پر پیپلز پارٹی، 40 پر تحریک انصاف، 15 پر آزاد امیدوار، ایک پر جماعت اسلامی جبکہ دو نشستوں پر تحریک لبیک کامیاب ہوئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد 15 جنوری کو ہوا تھا جس کا متحدہ قومی موومنٹ نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ ا

اپنا تبصرہ بھیجیں