برگد نہایت فائدہ مند درخت

برگد نہایت فائدہ مند درخت ہے جس کا دودھ ، کونپلیں ، اور داڑهی بطور دوا مستعمل ہے- اردو میں برگد، پنجابی میں بوہڑ جبکہ سندھی، ہندی اور مراہٹی میں اسے بڑ کہتے ہیں۔ ابتدا میں نکلنے والے پتے نرم ہوتے ہیں جن کی رنگت سرخی مائل ہوتی ہے اور بعد میں یہ سبز ہو جاتے ہیں ۔ اس کا پھل سرخ اور بیری کی طرح ہوتا ہے جو پک کر سیاہی مائل سرخ ہو جاتا ہے۔.اس درخت کی بلندی 80 فٹ تک اور تنے کی گولائی کبھی 30 فٹ تک ہو جاتی ہے. اس کی شاخیں بہت پھیلتی ہیں اور ان میں سے بہت باریک ریشے جن کو بڑ کی داڑھی کہتے ہیں نیچے کے طرف بڑھتے اورموٹے ہوتے ہوئے زمین تک پہنچ زمین کے اندر چلی جاتی ہیں. یہ داڑھی بعد میں تنے بن جاتی ہیں. اس کے پتے یا ڈالی کو توڑنے سے چپکتا ہوا دودھ نکلتا ہے .جو قابض مغلظ اورخشک تاثیرات رکھتا ہے
طبیعت سرد خشک ہے. قابض ہے دستوں کو بند کرتا ہے. صفرا بلغم اور پھوڑے پھنسی کو دفع کرتا ہے اس کی تازہ کونپل ریاح کو توڑتی ہے. سوزاک اور گردےکی سوزش کے لیے نافع ہے زخم کو بھرتا ہے. مسوڑوں کی سوجن کے لیے نافع ہے. رقت منی سرعت انزال اور جریان اور کثرت بول اور کثرت احتلام کو دفع کرتا ہے. اور سیلان الرحم میں مفید ہے.بواسیر خونی کے لئے مفید ہے نہایت ممسک اور قوت باہ کے لیے اکسیر ہے. گرم مزاج والوں کو موافق ہے۔ ۶ ماشہ یہ پتے آدھ سیر پانی میں جوش دیں جب آدھ پائو پانی باقی رہ جائے تو حسب دستور چینی اور دودھ شامل کر کے پئیں۔ نزلہ، زکام، کھانسی اور ضعف دماغ کے لیے بے حد مفید ہے۔ اگر برگد کے درخت کے چھلکے کو اس طرح خشک کر کے چینی کی بجائے نمک آمیز کر کے دن میں تین بار بطور چائے استعمال کرائیں تو ملیریا بخار دور ہو جاتا ہے۔ اس کی داڑھی کی چائے پیاس کی زیادتی، گرمی سے ہونے والے بخار، سن سٹروک، نزلہ، زکام اور مردوں کی تمام امراض کے لیے بے حد کار آمد ہے۔
برگد ایک ایسا درخت ہے جو صحیح طور پر چائے کا نعم البدل ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے ذریعے ہم ملکی زرمبادلہ بچا سکتے ہیں۔ اس کے ہر جزو کو جوش دینے سے چائے جیسا رنگ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے نرم نرم پتے جو سرخ رنگ کے ہوتے ہیں سایہ میں خشک کر کے کوٹ کر ڈبوں میں پیک کر کے تجارتی پیمانے پر فروخت کیے جا سکتے ہیں
.
شیر برگد۔
ماہیت: شیر برگد جسم پر لگ جائے تو یہ کالا نشان ڈال دیتا ہے۔چند بوندیں ہاتھ پر ڈال کر ملنے سے کالی بتیاں بن جاتی ہیں۔اور شیر برگد ہوا لگنے سے ربڑ کی طرح جم جاتا ہے۔
مزاج: سرد خشک درجہ سوم
استعمال: برگد کا دودھ احتلام ،جریان،سرعت وغیرہ کیلئے بتاشے یا چینی میں ملاکر کھایا جاتا ہے اور ان ہی امراض میں برگد کی داڑھی کا سفوف بناکر چینی ملاکر استعمال کرتے ہیں۔برگد کے تازہ دودھ میں روئی تر کرکے کچرالی ران کو تحلیل کرتا ہے۔یا زیادتی مواد کی صورت میں ورم کو پھوڑ ڈالتا ہے۔جب پاؤں میں بوائی پھٹی ہوئی ہوتو اس میں بڑ کا دودھ بھر دینے سے جلدی اچھی ہوجاتی ہے۔
خاص ترکیب۔
صبح کو چینی یا بتاشے میں اس کا دودھ دس بوند سے شروع کرکے ایک ایک بوند ہر روز بڑھاتے جائیں۔ بیس بوند تک دے کر ایک ایک بوند کم کرکے دس بوند پرلے آئیں۔یہ سوزاک ،احتلام ،جریان دمہ کھانسی اور دل کے امراض کے لئے مفید ہے۔
کان کے زخم کو اچھا کرنے اور کان کے کیڑوں کو ہلاک کرنے کیلئے برگد کا دودھ کان میں ٹپکایا جاتا ہے۔
رقت منی سرعت انزال جریان اور احتلام میں شیر برگد تنہا یا دیگر ادویہ کے ساتھ کھلاتے ہیں جو ان امراض کے لئے اکسیر ہے۔
چھال برگد: چھال برگد کا جوشاندہ بواسیری خون کو روکتا ہے۔ برگ برگد کو جلا کر مرہموں میں شامل کرتے ہیں۔جو قروحہ اور زخموں کو جلد ٹھیک کرنے میں معاون ہے۔
پھل برگد کو خشک کرکے اور ہم وزن کوزہ مصری کے ہمراہ سفوف صبح و شام دودھ کے ہمراہ کھانا جریان و احتلام کو دور کرتا ہے۔
نفع خاص۔
ممسک و مقوی اعضائے رئیسہ ۔
مضر: معدہ اور آنتوں کیلئے ۔
مصلح: شہد ،شکر اور کتیرا ،
بدل: گولر کا دودھ ۔
کیمیاوی اجزاء : چھال میں ٹین دس فیصدی اور ربڑ کی طرح کا مواد ہوتا ہے۔روغن ،ابلیومنائیڈ، کاربوہائیڈریٹ چھ فیصدی پایا جاتا ہے۔
مقدارخوراک: کونپل ڈاڈھی اور چھال کی خوراک تین سے پانچ گرام دودھ سے بیس قطرے کوشش کریں کی دودھ دو سے پانچ قطرے ہی ہو۔جوشاندہ ایک سے ڈیڈھ تولہ تک۔
نسخہ: بوہڑ کے درخت کی شاخوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ڈاڑھی تقریباً وزن 250 گرام ہو‘ پیپل کے درخت پر لگے ہوئے بیج تقریباً 125 گرام۔ طریقہ: بوہڑ کی ڈاڑھی کو سائے میں خشک کرلیں پھر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دیں پھر آٹھ لیٹر پانی میں پیپل کے بیج اور بوہڑ کی ڈاڑھی کے ٹکڑے ڈال دیں پھر ایک ہی قسم کی لکڑی کا استعمال کریں اور آگ ہلکی ہلکی اور متواتر دیں‘ پانی خشک ہوتے ہوتے ایک پاؤ پانی بچ جائے پھر پانی کو صاف کپڑے سے چھان لیں پھر اس میں خالص میدہ ڈال کر ہلکی ہلکی آگ پر حلوہ بنالیں۔ مزید گاڑھا کریں‘ جب خشک ہوجائے تو اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں پھر ان گولیوں پر بوہڑ کے دودھ کا ایک ایک قطرہ ڈال دیں۔ طریقہ استعمال: تین گولیاں خالص دودھ کے ساتھ کم از کم دو گھنٹے پہلے کھائیں‘ پھر چلتے پھرتے رہیں فوراً سونا ٹھیک نہیں۔ اعصابی قوت‘ پٹھوں کے درد‘ مردانہ کمزوری کا سالہا سال سے آزمودہ علاج ہے۔
قابض و مجفف ہے۔ اس کا تازہ دودھ میں روئی تر کرکے کچرالی اوورم کنج ران کو تحلیل کرتا ہے۔ یا زیادتی مواد کی صورت میں ورم کو
پھوڑ ڈالتا ہے۔ اس کے پتوں کو جلا کر زخموں پر چھڑکتے ہیں۔ جب پائوں میں بوائی پھٹی ہوئی تو اس میں بڑھ کر دودھ بھردینے سے جلد ہی اچھی ہو جاتی ہے۔ شیر برگد کو رقت مسی سرعت انزال اور جریان واحتلام میں مناسب تراکیب سے کھلاتے ہیں۔ بعض اطبائ ، نرم ونازک کونپلوں اور ریش برگد کا سفوف بناکر بھی انہیں امراض میں دیتے ہیں۔ نیز ریش ، برگد کا سفوف ہموزن شکر ملاکر بقدر ایک تولہ دودھ پائو سیر کےہمراہ مرد وعورت کو کھلانا معین حمل ہے
نسخہ:
مغز تخم تمر ہندی 5 تولہ/ موچرس 5 تولہ/ کشتہ دھاتہ 4 تولہ/ رب برگ برگد 5 تولہ/ رب بوپھلی 5 تولہ/ تخم جوز ماثل 2 تولہ/ کشتہ قلعی اتوالہ/ شیر برگد 15 تولہ
ترکیب تیاری :؛تمام ادویات کا سفوف مانند غبار بنالیں اور شیر برگد ملا کر خوب کوٹیں اور چنے کے برابرگولیاں بنا لیں اور اوپر ورق نقرہ چڑھا لیں بس تیار ہے۔
مقدار خوراک::ایک تادو گولی صبح وشام ہمراہ دودھ کھلائیں۔
فوائد: اکسیری گولیاں ہیں جریان احتلام رقت و سرعت انزال کا مکمل خاتمہ کردیتی ہے
نسخہ:
پٹھوں کی کمزوری۔عصبی کمزوری۔مقوی دماغ اور دافع نزلہ کےلیئے
سلاجیت ۔ثعلب مصری۔موچرس۔مصطگی رومی ۔مغزتخم تمرہندی بریاں۔اقاقیا۔سب چھ +چھ ماشہ ۔برگد ،( بوہڑ،کے دودھ میں چنے کے برابر گولیاں بنائیں اور سوتے وقت ایک گولی ہمراہ عرق گاؤ زبان یا نیم گرم دودھ استعمال کریں.
نسخہ:
اگرچہ بنانے میں دیر طلب اور دقت طلب ہے۔ اس نسخہ کو آپ ایک لمبی مدت استعمال کریں فوائد دیکھ کر خوش ہونگے۔
نسخہ :؛ درخت پیپل کا پختہ پھل ایک سیر‘ درخت برگد کا پھل ایک سیر‘ درخت پیپل کی ڈاڑھی ایک سیر‘ درخت برگد کی ڈاڑھی ایک سیر‘ اگر پیپل کی ڈاڑھی نہ مل سکے تو کونپل بجائے ایک سیر کے دو سیر۔ درخت پیپل کی سرخ سرخ کونپلیں ایک سیر‘ درخت برگد کی تازہ اور سرخ سرخ ایک سیر صاف پانی چشمہ یا نہر کا 8 سیر مٹی کے گھڑے میں تین چار روز بھگو رکھیں۔ چار روز کے بعد قلعی دار برتن میں ڈال کر یا نہ ملنے کی وجہ سے صاف کی ہوئی لوہے کی کڑاہی میں نرم نرم آگ پر اس حد تک پکائیں کہ آدھا پانی جل کر آدھا باقی رہ جائے۔ اس وقت اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر ہاتھوں سے خوب اچھی طرح مل کر کپڑے میں چھان لیں اور پھر اس پانی کو بہت ہی نرم آگ پر پکائیں جب پانی شربت کی طرح گاڑھا ہوجائے تو اس وقت اتار کر کسی سلور (ایلومینیم) وغیرہ کے برتن میں ڈالیں اور پھر اس کو ایک برتن میں پانی ڈال کر اس کے منہ پر رکھیں اور پانی بھرے برتن کے نیچے آگ جلائیں تاکہ یہ دوا پانی کی بھاپ پر پکے اور پکتے پکتے افیون کی طرح گاڑھی ہوجائے اس وقت اس کو اتار لیں اور ٹھنڈا کریں اگر ٹھنڈا ہونے کے بعد گولیاں بننے کے لائق ہوجائے تو بہتر ورنہ پھر دھوپ میں چند روز رکھ کر خشک کرلیں اور پھر رتی رتی برابر گولیاں بنالیں بس دوائے مطلوب بفضلہ تعالیٰ تیار ہے۔ ترکیب استعمال: دو گولی سے تین گولی ہمراہ تازہ دودھ یا گرم کرکے سرد کیا ہوا دودھ پاو بھر صبح و شام۔
فوائد: جریان‘ احتلام ‘ وقت پر دل دھڑکنا‘ نامردی سب کیلئے مفید ہے۔
نسخہ:
1) یہ دواء قرحہ سوزاک کے لئے مجرب ہے.
درخت برگد کی کونپل سایہ میں خشک کرکے کوٹ کر کپڑے سےچهان لیں اور ہم وزن مصری تازہ شامل کرکے شیشی میں محفوظ کر لیں. گائے کے دودھ کی لسی کے ساتھ نہار منہ پئیں.
2) بواسیر خونی :
عمل اول :
بڑ کے درخت کی لکڑی جلا کر کوئلہ بنالیں اور باریک پیس کر پوڈر بناکر 3گرام صبح اور 3گرام شام کو ہمراہ تازہ پانی دیں. بواسیر کے لئے مفید ہے.
عمل دوم
مراہم بواسیر :
گائے کا مکهن 200گرام کو ایک سو بیس ( 120) بار پانی سے دهولیں ہر بار پانی بدل دیا کریں. اب برگد درخت کے کوئلہ پوڈر عمل اول والا 250گرام ملا کر ملائم کهرل کر لیں تاکہ مرہم بن جائے.
طریقہ استعمال:
صبح وشام پاخانہ سے فراغت کے بعد مسوں پر یہ مرہم لگائیں. اس سے مسے جلدی ختم ہو جاتے ہیں. دوران استعمال قبض بالکل نہ رہنے دیں.
3) کهانسی کے لئے :
برگد کا چلکا اتار کر سایہ میں خشک کرکے پوڈر بنالیں اور 200 گرام لیکر 1000 گرام بیری کے شہد میں مکس کرکے محفوظ کر لیں.
مقدار خوراک ایک چمچہ رات سوتے وقت بڑوں کے لئے اور بچوں کو چوتهائی چمچہ.
سنگرہنی کے لیے.
کچی کلیاں برگد جتنی چاہیے سایہ میں خشک کرکے پوڈر کرلیں . اور کسی بهی شربت میں گهول کر سنگرہنی واسہال میں فوری طور پر استعمال کرنے سے اسہال روک جاتے ہیں. اور سنگرہنی کو بهی مفید ہے.
4 )حب برگد غریب نواز :
یہ حب ممسک ، مقوی اورمحرک ہے اپنے اوصاف اور صفات میں سہل الحصول ہونے کے باوجود غریبوں کے لئے ایک بے نظیر تحفہ ہے. اور مریض کو خود تیار کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں-
اجزا:
شیر برگد ! 250 گرام
پهٹکڑی سفید 50گرام
ترکیب وترتیب !
پهٹکڑی کو باریک پوڈر بنالیں اور چینی کے برتن میں ڈال کر اس کے اوپر شیر برگد ڈال کر سایہ میں رکھ دیں. تیسرے چوتھے روز تک جب دودھ خشک ہونے کے قریب ہو خوب سحق کرلیں اور گولیاں بقدر چنا تیار کرکے حفاظت سے رکهیں.
مقدار خوراک !
رات کو بعد ازطعام ایک گولی روزانہ شیر گاوء 500گرام میں ایک چمچہ روغن زرد شامل کرکے پیا جائے. اور بعد میں ہواخوری اور چہل قدمی 20منٹ تک جاری رکهی جائے. روغن زرد دستیاب نہ ہونے کی صورت میں خالص دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے.
یہ دوائی حار الکعبد خلقی دضعف قلب بالعرض گرم مزاج والوں کے لئے اکسیر سے کسی طور کم نہیں. طبعی امساک پیدا کرتی ہے
نسخہ :
برگ برگد، ریش برگد، کونپل برگد، اور چھال برگد ہر ایک 200 گرام ،
3 کلو پانی میں رات کو بھگو دیں صبح ہلکی آنچ پر جوش دیں جب پانی ایک تہائی رہ جائے مل چھان کر دوبارہ اگ پر رکھ دیں جب بلکل گاڑھا ھو جائے تو اتار کر اس میں اسگند ناگوری، موصلی سفید انڈین ،جینسنگ،بیج بند، تخم لاجونتی، ھموزن 30گرام، کا سفوف شامل کر کے حب نحودی تیار کریں اور 2+2 صبح و شام نیم گرم دودھ سے استعمال کریں ضعف باہ اور جسمانی کمزوری کے لیے مفید ھے
نسخہ:
موچرس 100گرام (شیر برگد میں سات بار سحق و جزب کردہ)
جائفل 30گرام–تیزپات 50گرام–لونگ 20گرام–عاقرقرحا 50گرام–جلوتری 20گرام–زعفران 20گرام
جند بیدستر 30گرام–جدوار 50گرام–جنسنگ 30 گرام–خولنجاں 100گرام
سب اجزاء کو کامل پیس کر 500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں ایک کیپسول صبح ایک شام ھمراہ دودھ کھلائیں۔
اب اس دوا مین شرط یہی ھے کہ اجزاء خالص حاصل کرین نقصانات سے پاک بہترین دوا ھے انشاءاللہ تیزی کے ساتھ حرارت غریزی پیدا کرکے مطلوبہ مقاصد پورے کرے
نسخہ:
جریان احتلام ذکاوتِ حس سرعتِ انزال کی بیخ کنی کردیتا ھے 40 روزہ استعمال شفاء کلی کا مظہر ھے ۔ :
گوکھرو، تخم سرس، موچرس، تخم اوٹنگن، تخم کونچ ،مغز تمرھندی، گوند کیکر ھر ایک 3_3 تولہ خولنجاں 4 تولہ تخم جوزماثل 1 تولہ ۔ ان سب اجزاء کو کوٹ کر شیربرگد میں سحق و جزب کر کے خشک کرلیں بعدہٖ ،رُب برگ برگد اڑھائی تولہ، رُب بھوپھلی اڑھائی تولہ، کشتہ سہ دھاتہ ڈیڑھ تولہ، کشتہ قلعی ڈیڑھ تولہ شامل کریں اور اچھی طرح کھرل کرکے آبِ کوکنار سے حبِ نخودی بنالیں ۔
ایک گولی صبح و شام ھمراہ شیر گاؤ ۔
نسخہ: یہ بوڑھ کے دودھ والی گولیوں کا کامل اور قدیم نسخہ ہے
کچی پھلی ببول-تخم املی-گل دھاوا-سمندر سوکھ-بیج بند-بہو پھلی-لاجونتی-ھر اک 50 گرام
فولاد در جامن-سنگجراحت-کشتہ قلعی در بھنگ-ھر اک دس گرام اور شیر برگد 100 ملی لیٹر
بدستور معروف چنے برابر گولیاں بنا لیں-
خوراک دو گولی صبح و شام ہمراہ دودھ
نسخہ
مردانہ جراثیم بڑھاتا ھے اور جگر معدہ مثانے کی گرمی دور کرتا ھے .امساک کے شاکی لوگوں کے لئے زبردست ھے.قابل تعریف ھے ھزاروں مریضوں پر آزمایا ھوا ھے ..
موصلی سفید انڈیا 25 گرام-موصلی سیاہ 25 گرام-ثعلب مصری 25 گرام-ثعلب پنجہ 25 گرام-کشتہ نقرہ اعلی 5 گرام-
بوھڑ کے دودھ 15 گرام میں 5گھنٹے کھرل شدہ تالمکھانہ 25 گرام–چھلکا اسبغول 25 گرام–گوند ببول 25 گرام
مروارید 7 گرام–مغز بادام 50 گرام–مغز جیاپوتا 25 گرام–مغز پنبہ دانہ 25 گرام–مغز فندق 25 گرام–جوھر خصیہ 10 گرام–گوند کتیرا 25 گرام–دانہ الائچی خورد 25 گرام–پستہ 25 گرام–کشتہ قلعی 10 گرام–کشتہ مروارید 7 گرام
چھلکا اسپغول کے علاوه باقی تمام ادویات باریک کوٹ کر 10 تولہ مصری ملا کر چھلکا اسپغول بغیر پیسے شامل کرلیں .تیارھے. ایک تا دو چمچ چاۓ والےصبح نھار منہ دودھ کے ساتھ لیں اور رات کو بھی ھمراہ دودھ لیں.اور زیادہ سرد مزاج لوگ دودھ ابال کر گرم دودھ میں ڈال کر رکھ دیں اور صبح نھارمنھ لے سکتے ھیں.
نسخہ:
1:پھکا اسبغول 1پاؤ۔۔۔۔۔۔۔
2:دودھ درخت برگد 1پاؤ۔۔۔۔۔۔۔
ترکیب۔دونوں اجزاء کو اتنا ملا کر رگڑیں کہ رگڑتے رگڑتے خشک ہو، جائے۔۔۔۔۔۔۔500ایم جی کے کیپسول بھر لیں خوراک۔۔صبح و عصر ایک ایک کیپسول گرم دودھ سے لین ۔۔۔دو ماہ میں ہر قسم مردانہ امراض دور ہو کر شفاء کاملہ ملے گی

نوٹ: دستبرداری: اس مضمون میں شامل طبی مشورے تشخیص یا علاج کے متبادل نہیں ہے۔ کوئی بھی دوائی، غذا ، ورزش ، یا اضافی طرز عمل شروع کرنے سے پہلے ہمیشہ اپنے معالج سے رجوع کریں۔ یہ مضمون صرف تعلیمی مقاصد کے لئے بنایا گیا ہے-

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں