اسٹیبلشمنٹ نےٹیکنوکریٹ حکومت لانےکےلیےہمیں نہ ہی تحریک انصاف کو کوئی پیغام دیا،رانا ثنا

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے حوالے سے نہ اسٹیبلشمنٹ نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی تحریک انصاف سے ، تحریک انصاف کا یہ بیانیہ بنانے کا مقصد صرف سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ یہ بات وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی – انہوں نے کہا کہ عمران خان روز نئی کہانی گھڑتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ڈھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے نے پوری قوم کے ساتھ کمٹمنٹ کی ہے کہ وہ غیر سیاسی رہیں گے ، اب جو ہوگا وہ آئین کے مطابق ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں