اسلام آبادپولیس میں خالی آسامیاں،بھرتی کےلیے30 ہزارامیدوارامتحان دینےپہنچ گئے(ویڈیو)

اسلام آباد پولیس میں 1667 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پاکستان بھر سے 30ہزار سے زائد مرد و خواتین امیدوار پہنچ گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اہلیت جانچنے کے لیے تحریری امتحان اسلام آباد کے اسٹیڈیم میں منعقد کیا اور اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسٹیڈیم کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں جس میں اسٹیڈیم کو امیدواروں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی پی او ہیڈ کوارٹرز، سی پی او سکیورٹی، سی پی او سیف سٹی، سی پی او ٹریننگ و لاء اینڈ آرڈر، سی پی او آپریشنز نے اس بھرتی کے تمام عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور امتحانات کے تمام مراحل کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ واضح رہے کہ اس امتحان میں اہل قرار پانے والے امیدواروں کو سلیکشن کے اگلے مراحل سے گزرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں