12 بیع الاول: کراچی سمیت سندھ کے13 اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت سندھ کے 13 اضلاع میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل -سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے. محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، میرپورخاص، نوابشاہ اور سانگھڑ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی جس کا اطلاق بدھ (5 اکتوبر) سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق سینیئر شہیریوں، خواتین، 12 برس کی کم عمر والے بچوں، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی کے ضلع جنوب میں پابندی کا اطلاق 8 سے 12 ربیع الاول کو (5 اور 9 اکتوبر) کو ہوگا جبکہ ضلع شرقی میں 8, 11, اور 12 ربیع الاول یعنی (5, 7 اور 9 اکتوبر) کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔اسی طرح حیدر آباد میں 8 اور 12 ربیع الاول ( 8 اور 9 اکتوبر) کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ فوجداری کے سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں