کراچی:38 کالجزکےتمام طلباوطالبات انٹرمیڈیٹ امتحانات میں فیل

کراچی کے 38 نجی و سرکاری کالجز کے تمام طلباوطالبات انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں فیل ہوگئے- انٹرمڈیٹ بورڈ نے کالجوں کی کارگردگی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، کراچی کے 38 کالجوں میں ایک بھی طالب علم کامیاب نہ ہو سکا ہے، 25 سرکاری اور 13 نجی کالجوں اور اسکولوں کے تمام طلبہ فیل ہو گٸے ہیں۔ ان کالجوں اور اسکولوں میں پرنسپلز طلبہ کی تعداد بھی بڑھانے میں ناکام ہوئے، بورڈ نے ان تعلیمی اداروں کی کارگردگی پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ معطل کر دیے ہیں۔ انٹرمڈیٹ بورڈ کے مطابق طلبہ سائنس گروپ کے سالانہ امتحان ایچ ایس سی پارٹ ٹو میں فیل ہوئے ہیں، ان میں جنرل، پری میڈیکل اور پری انجنیئرنگ سب شامل ہیں۔ سرکاری کالجز میں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج رزاق آباد، گورنمنٹ کالج فار وومن کورنگی نمبر 5، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج منگھوپیر، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرجانی ٹاؤن، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج شمس پیر بابا بٹھ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیکٹر 11 اورنگی ٹاؤن شامل ہیں۔ پرائیویٹ کالجز میں ایف جی بوائز انٹر کالج، آئیڈیل ڈگری کالج گلشن اقبال، ساؤتھ سٹی کالج، الحمد کالج آف پروفیشنل ایجوکیشن، پاکستان اسٹیل مادر ملت گرلز ڈگری کالج اسٹیل ٹاؤن، میمن ڈگری کالج، اور بحریہ ماڈل کالج ڈی ایچ اے فیز ٹو شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں