کراچی:بلدیاتی انتخابات کیلیےالیکشن کمیشن نےانتخابی سامان ڈسٹری بیوشن سینٹرزتک پہنچادیا

کراچی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی سامان ڈسٹری بیوشن سینٹرز تک پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے شہر کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے انتخابی سامان ٹرکوں کے ذریعے ڈسٹری بیوشن سینٹرز تک پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگر الیکشن ہوتے ہیں تو کل سے سامان پولنگ اسٹیشنز تک منتقل کیا جائے گا۔انتخابی سامان کی منتقلی کے وقت پولیس اور سکیورٹی ادارے بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ حساس اداروں نے الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں