چین میں تیزی سے پھیلنے والے نئے کورونا ویرئنٹ کا پاکستان میں بھی خطرہ

چین میں تیزی سے پھیلنے والے نئے کورونا ویرئنٹ کا پاکستان میں بھی خطرہ پیدا ہوگیا۔ چین میں سامنےآ نے والے نئے کورونا ویریئنٹ کے پاکستان پہنچنے کا بھی خطرہ منڈلانے لگا۔ این سی او سی حکام کے مطابق چین میں لاک ڈاون ختم کرنے اور سفر کی اجازت دیے جانے کے بعد پاکستان میں نئے ویرئنٹ کے پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔کورونا سے بچاو کی ویکسین لگنے کے باعث شہریوں کو خطرہ کم ہے۔ این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے۔95فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ واضح رہے کہ چین میں عالمی وبا کورونا کی نئی قسم کے کیسز تیزی سے سامنے آ رہے ہیں ۔چینی حکام نے دسمبر میں یومیہ ڈھائی سے ساڑھے تین ہزار کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یکم سے 31 دسمبر تک چین بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 25 کروڑ تک جا سکتی ہے۔ دوسری جانب چین میں رپورٹ ہونے والا نیا ویریئنٹ بھارت بھی پہنچ چکا ہے ۔ جس کے بعد دیگر ممالک چین سے فضائی رابطہ منقطع کرنے سمیت دیگر اقدامات پر غور کررہے ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں