چڑیا گھر میں3چمپینزیوں کوپنجرےسےباہرآنےپرگولیاں مار کرہلاک کردیا گیا

سوڈان کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے چمپینزیوں کو پنجرے سے باہر آنےپر گولیاں مار دی گئیں جس سے 3 چمپینزی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جہاں سوڈان کے چڑیا گھر میں کچھ چمپینزی اپنے انکلوژر سے نکل کر باہر آگئے تھے۔ چمپینزی انکلوژر سے باہر نکلنے کے بعد چڑیا گھر کی حدود میں ہی گھومتے رہے، انتظامیہ کی جانب سے انہیں گن انجیکشن سے پر سکون(بے ہوش) کرنے کے بجائے ان پر گولیاں برسا دیں۔رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد شہریوں کی جانب سے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ چمپینزی کو گن انجیکشن سے پر سکون(بے ہوش) کرنے کے بجائے انہیں گولی اس لیے ماری گئی تاکہ یہ عوام کو نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ انجیکشن کے ذریعے انہیں پرسکون(بےہوش) ہونے میں وقت لگتا اور اتنی دیر میں کوئی بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چڑیا گھر اس وقت سیاحوں کے لیے بند تھا لیکن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چمپینزی عملے کے لیے بھی خطرہ بن سکتے تھے، گولیاں لگنے سے 3 چمپینزی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں