مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے ڈالے

بھارت میں مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے کر سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں ریاست اتراکھنڈ کے ضلع الموڑا میں ایک مرغی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ اس نے ایک دن میں دو، تین نہیں بلکہ پورے 31 انڈے دینے کے بعد سب کو حیران کر دیا۔ یہ مرغی عام مرغیوں کی طرح کیڑے مکوڑے نہیں بلکہ مونگ پھلی اور لہسن کھاتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مرغی کے مالک گریش چندرا بدھانی کے بچے مرغیاں پالنا چاہتے تھے تو وہ دور دراز علاقے سے دو چوزے دو سو روپے میں خرید کر لائے۔گریش چندر اور ان کے بچوں نے چوزوں کو پالنا شروع کیا ،وہ مرغیوں کو لہسن اور مونگ پھلی -کھلاتے تھے۔مرغی نے 6 گھنٹے میں 24 انڈے دیکر سب کو حیران کردیا-25 دسمبر کو جب گریش گھر واپس آئے تو ان کے بچوں نے بتایا کہ ایک مرغی نے 5 انڈے دیے ہیں، وہ یہ سن کر حیران ہوئے تاہم یہ سلسلہ رُکا نہیں ، اس کے بعد مرغی نے ہر 10، 15 منٹ میں انڈے دینا شروع کیے اور مجموعی طور پر 31 انڈے دیے۔ اتنی تعداد میں انڈے دینے کے بعد گریش کو لگا کہ مرغی کسی قسم کی بیماری میں مبتلا ہے اس لیے وہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نے مرغی کا چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ مرغی بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے۔ علاقہ مکین گریش کی مرغی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے ، ان کا مشورہ ہے کہ گریش کو اپنی مرغی کا نام گنیز بک آف ورلڈہ ریکارڈز میں درج کروانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں