رحیم یارخان: کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں پولیس دریائے سندھ کےکنارے نو گو ایریا میں داخل ہوگئی جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ڈی پی او کے مطابق پولیس لٹھانی گینگ کے سرغنہ کے ٹھکانے تک پہنچ گئی ہے اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اسلحہ برآمد ہوا ہے۔رضوان گوندل نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں راکٹ لانچر، ایل ایم جی،کلاشنکوف اورگولیاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں