بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈمیں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن جاری،ایک پولیس اہکارجاں بحق متعددزخمی

بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈپر دہشتگردوں کے حملےکے بعد کینٹ ایریا میں گزشتہ شام سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا اور اپنے نظر بندساتھیوں کو رہا کرا لیا تھا تاہم سیکیورٹی فوریسز کی ناکہ بندی کے باعٹ وہ اپنے ساتھیوں باہر لیجانے میں ناکام رہے دہشتگردوں نے متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے جس کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک پولیس اہلکارشہید اور تین سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔بنوں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ کینٹ کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستے سیل ہیں۔میرانشاہ روڈ اور جمعہ خان روڈ ہرقسم کی آمدروفت کے لیے بند ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد افغانستان تک باخفاظت فضائی راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں