برطانیہ میں 124محکموں کےلاکھوں ورکرز کی ہڑتال، نظام زندگی مفلوج

برطانیہ میں ٹرین، بس , ایمبولینس , اساتذہ اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124 سرکاری محکموں کے پانچ لاکھ ورکروں نے تنخواہوں میں اصافے کے لیے ہڑتال کر دی ہے۔مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ بھر میں اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر ہیں۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ بھر میں 75 سے زیادہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، پونے چار لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی ہڑتال سے تقریباً 85 فیصد اسکول اور 150 یونی ورسٹیز جزوی یا مکمل طور پر بند ہیں ۔ ملازمین کی یونین کی جانب سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت رقوم کا بندوبست کرےورنہ ہڑتال اوردیگراقدامات بھی کیےجاسکتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں