اسٹیٹ بینک کوپارلیمنٹ کی منظوری کےبغیراخراجات کااختیار نہیں،وزیر مملکت برائے خزانہ

وفاقی حکومت نے پنجاب میں الیکشن فنڈز کے لیے آج ہی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہم ضمنی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری آج کابینہ اجلاس کوبھجوادیتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنڈز کے لیے آج ہی سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آج ہی معاملہ قومی اسمبلی میں لے جایا جائےگا۔وزیر مملکت نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کوپارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں، قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فنڈز جاری ہوجائیں گے، خزانہ ڈویژن بھی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈ استعمال نہیں کرسکتی۔اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہے، یہ معاملہ قومی اسمبلی اجلاس میں حل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں