یو ایف سی :اینڈرسن سلوا کو یوٹیوبرجیک پال کے ہاتھوں شکست

یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال نے یو ایف سی کے بہترین فائٹر اینڈرسن سلوا کو شکست دیکر سب کو حیران کر دیا۔جیک پال نے ایریزونا کے ڈیزرٹ ڈائمنڈ ارینا میں 14 ہزار افراد تماشائیوں کے سامنے اینڈرسن سلوا کو شکست دی۔ 8 راؤنڈ پر مشتمل فائٹ میں ریفریز نے متفقہ طور پر جیک پال کو فاتح قرار دیا۔باکسنگ سے زیادہ یو ایف سی کیرئیر کی وجہ سے عروج پر پہچنے والے 47 سالہ اینڈرسن سلوا کو 25 سالہ جیک پال کے ہاتھوں شکست کو یوٹیوبر سے فری اسٹائل باکسنگ کی طرف آنے والے باکسر کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں