یوکرینی صدراوراہلیہ کےفوٹوشوٹ پرلوگ برہم

یوکرین صدر ولودیمیر زیلنسکی اور ان کی اہلیہ اولنا کیاشکوکی جانب سے فیشن میگزین ‘ووگ’ کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ پر لوگوں نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اولنا کیاشکو اور ولودیمیر زیلنسکی کے فوٹوشوٹ کی تصاویر میگزین نے دو دن قبل 26 جولائی کو جاری کیں جو کہ میگزین کے اکتوبر کے شمارے میں شامل ہوں گی۔یوکرینی صدر اور ان کی اہلیہ کی تصویر اکتوبر 2022 کے میگزین کی سرورق کی زینت بنیں گی، تاہم میگزین نے ابھی ان کی آن لائن تصاویر جاری کی ہیں۔ دونوں میاں بیوی کی تصاویر سامنے آنے پر انہیں دنیا بھر کے لوگوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ کو رومانوی دکھانا چاہتے ہیں اور ان کے لیے جنگ کوئی مسْلہ ہی نہیں۔ فیشن میگزین کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ کی ایک تصویر میں خاتون اول کو فوجیوں کے درمیان بھی فیشن ایبل لباس میں کھڑا ہوا دکھایا گیا ہے جب کہ ایک تصویر میں انہیں شوہر صدر زیلنکسی کے ہمراہ رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں