یورپ میں رواں برس گرم موسم کےباعث15 ہزارافرادہلاک ہوئے،عالمی ادارہ صحت

یورپ میں رواں برس گرم موسم کے باعث 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے، رواں برس گرم موسم سے اسپین اور جرمنی سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک کے ریکارڈ میں جون سے اگست یورپ کے گرم ترین مہینے شمار ہوئے، ہیٹ ویو سے جرمنی میں ساڑھے 4 ہزار، اسپین میں 4 ہزار، برطانیہ میں 3200 سے زائداموات ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ گرمی اور بڑھتی ہوئی موسمیاتی شدت روکنے کے لیے سخت اقدامات نہ کیے گئے تو گرمی اور موسمی شدت اگلی دہائیوں میں زیادہ اموات کا سبب بن سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں