یورپی یونین:پاکستانی برآمدات کی جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کیلئےمذاکرات شروع

پاکستانی برآمدات کے لیے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم میں مزید توسیع کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ یورپی یونین مانیٹرنگ کمیشن کی وزارتِ تجارت میں پاکستانی وفد سے ملاقات ہوئی جس میں مانیٹرنگ کمیشن کو چائلڈ لیبر، انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، ماحولیات اور خواتین کے حقوق سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کیلئے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا وزارت تجارت کے حکام کے مطابق مانیٹرنگ مشن 10 روزہ دورے میں انسانی حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لےگا۔ خیال رہے کہ یورپی یونین نے پاکستانی برآمدات کو جی ایس پی پلس کے تحت رعایت دے رکھی ہے جس کی مدت 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں