یروشلم: ڈیڑھ لاکھ مسلمانوں نےمسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

فلسطینیوں پر اسرائیلی پولیس کے حملوں کے باوجود رمضان المبارک کے تیسرے جمعے کی نماز ڈیڑھ لاکھ مسلمانوں نےمقبوضہ مشرقی یروشلم میں ادا کی- یروشلم کے اسلامی وقف کے مطابق گزشتہ روز ایک لاکھ 50 ہزار فلسطینی عبادت کے لیے بیت المقدس پہنچے تھے۔ اقوام متحدہ نے اسرائیلی پولیس کی فلسطینی مظاہرین سے جھڑپوں اور حال ہی میں بیت المقدس میں ہونے والے پیش آنے والے تشدد کے واقعات پر آواز اٹھاتے ہوئے بڑھتی ہوئی بد امنی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔فلسطینی ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہے کہ واقعے میں 57 افراد زخمی ہوئے جن میں 14 فلسطینیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ان میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔یہ جھڑپیں ایک ماہ سے جاری خطرناک تشدد کے بعد سامنے آئی کیونکہ یہودیوں کا پاس اوور (فسح) اور مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے روزے ایک ساتھ اختتام پزیر ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں