ہوانا:ہوٹل میں گیس لیکج کےباعث دھماکہ،22 افراد ہلاک (ویڈیو)

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ہوٹل میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد 22تک پہنچ گئی ۔ حکومت کے مطابق وسطی ہوانا کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ممکنہ طور پر گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے ایک زور دار دھماکے سے ابتدائی طور پر 18اور بعد ازاں ہلاک افراد کی تعداد 2ہوگئی اور65افراد زخمی ہیں۔رپورٹس کے مطابق دھماکے کی وجہ سے ہوٹل کا بیرونی حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور عمارت تباہ ہوگئی، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔وزیر سیاحت نے کہا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق اب تک گیس لیک کے دھماکے میں کسی غیر ملکی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں۔متعدد رپورٹس میں اس بات کا دعویٰ بھی کیا گیا کہ ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی میں رکھے گیس سلنڈر دھماکے کی وجہ ہے، تاہم سرکاری سطح پر فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہوسکی، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکومتی ترجمان کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے فائیوسٹار ہوٹل میں دھماکا گیس لیکیج سے ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔-کیوبن سرکاری میڈیا نے کہا کہ دھماکے کے وقت ہوٹل بند تھا، صرف ملازمین موجود تھے، ہوٹل میں دھماکا دہشتگرد حملہ نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں