اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ہندی کے بجائے سنسکرت قومی زبان ہونی چاہیے ،اداکارہ جمعے کو اپنی آنے والی فلم ‘دھکڑ’ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔جہاں ہندی زبان کے تنازعہ پر صحافیوں کی جانب سے ان کی رائے پوچھی گئی جس پر کنگنا نے کہا کہ ‘سب سے پہلے ہم سب کو اپنی زبان اور ثقافت پر فخر محسوس کرنے کا حق ہے لیکن ہمارا ملک ثقافتی اور زبان کے لحاظ سے بہت متنوع ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ لہٰذا ہمیں سب کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک مشترکہ زبان کی ضرورت ہے۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ جب بھارت کا آئین بنا تو ہندی کو قومی زبان بنا دیا گیا۔ اب دیکھیں، تکنیکی طور پر، تامل، ہندی سے پرانی زبان ہے لیکن سب سے قدیم سنسکرت زبان ہے۔ اس لیے میری رائے میں سنسکرت کو قومی زبان ہونا چاہیے، ہندی کو نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس اس بات کا جواب نہیں ہے کہ سنسکرت کے بجائے ہندی کو قومی زبان کیوں منتخب کیا گیا ہے۔ لیکن اب جب فیصلہ ہوا گیا ہے تو اگر اسے نہیں مانتے تو آپ آئین کی بے عزتی کرتے ہیں۔ اجے دیوگن اور ککچا سدیپ کے درمیان تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کنگنا کا خیال ہے کہ دونوں اداکار اپنے اپنے طریقے سے درست ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں ان دنوں ہندی کو قومی زبان کا درجہ دینے کے حوالے سے ایک بار پھر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے اداکار ککچا سدیپ نے اپنے ایک بیان میں ساؤتھ انڈین فلموں کی کامیابی پر کہا تھا کہ اب بھارت کی قومی زبان ہندی نہیں رہی۔
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی