ہم پرتنقید کرنے والےہماری فتح کوانجوائےکریں۔ شاہین آفریدی

شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ٹیم کی شکست کے بعد کپتان سمیت ان کی فٹنس پر کی جانے والی تنقید پر بات کی ہے۔سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی ایک انٹرویو ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہین کو صحافی کے سوال کے جواب میں تنقید پر ردعمل کاا ظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے تنقید پر لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا گروپ میچز میں شکست کے بعد ہم پر تنقید ہوئی لیکن جب لوگ ٹی وی پر بیٹھتے ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ ان کی بھی ایک جاب ہے انہیں اسی چیز کے پیسے دیے جاتے ہیں۔شاہین شاہ کا کہنا تھا خیر ہے ان لوگوں کو بھی ہماری فتح کو انجوائے کرنا چاہیے ہم بھی یہی کررہے ہں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز میں گرین شرٹس کی لگاتار دو شکست کےبعد کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں