ہمیں کوئی مجبور کرکےحکومت میں نہیں لایا،رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پروپیگنڈہ کررہے ہیں، میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10،10 کروڑ میں فروخت ہوئے، اگرمجھے سپریم کورٹ بلا لیتا تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ میں بلاتے تو میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتا، یہ جھوٹے لوگ ہیں اور ان کا کام پروپیگنڈہ کرنا ہے، یہ پارٹی جھوٹوں اور فراڈیوں کا جتھہ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں