ہمایوں سعید’دی کراؤن ‘ میں لیڈی ڈیانا کےمحبوب داکٹرحسنات کاکردارادا کریں گے

سینیئر اداکار ہمایوں سعید کے نیٹ فلیکس کی معروف اور متنازع ترین ویب سیریز میں سے ایک ’دی کراؤن ‘ میں لیڈی ڈیانا کے محبوب داکٹر حسنات کا کردار ادا کریں گے – ہمایوں سعید کے ’دی کراؤن‘ کا حصہ بننے سے متعلق خبر 9 جنوری کو سامنے آئی تھی – کہ ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے مبینہ محبوب پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔۔دوسری جانب ’دی کراؤن‘ یا نیٹ فلیکس نے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحت نہیں کی۔’دی کراؤن‘ نامی ویب سیریز برطانوی شاہی خاندان پر بنائی جانے والی سیریز ہے، جس کے چار سیزن ریلیز کیے جا چکے ہیں۔ویب سیریز کا چوتھا سیزن گزشتہ برس نومبر میں ریلیز کیا گیا تھا، مذکورہ سیریز کا پہلا سیزن 2016 میں جاری کیا گیا تھا، پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کے شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا۔’دی کراؤن‘ سیریز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی زندگی پر مبنی ہے اور سیریز کا آغاز ہی ان کی جوانی، شادی اور تخت سنبھالنے سے ہوتا ہے۔’دی کراؤن‘ کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کے دوران گھومتی ہے۔ سیریز میں نہ صرف شاہی محل میں ہونے والی سازشوں اور معاشقوں کو دکھایا گیا بلکہ اس میں برطانوی شاہی خاندان کے دنیا بھر کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کے اہم واقعات کو بھی دکھایا گیا ہے۔دی کراؤن‘ سیریز کا تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز ہوا اور اس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا۔سیریز کا چوتھا سیزن نومبر 2020 میں ریلیز ہوا، جس میں 1977 سے لے کر 1986 یا 1988 تک کا دور دکھایا گیا۔ وتھے سیزن میں جہاں لیڈی ڈیانا کا کردار دکھایا گیا، وہیں اس میں پہلی برطانوی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر سمیت کئی نئے کردار بھی دکھائے گئے۔اب پانچویں سیزن میں 1988 سے لے کر 1999 تک کا دور دکھائے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں