ہتک عزت کیس: جونی ڈیپ کا بیان حلفی مکمل

اداکار جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف امریکی عدالت میں دائر کردہ اپنے ہتک عزت کے کیس میں بیان حلفی مکمل کروالیا۔جونی ڈیپ کی جانب سے بیان حلفی ریکارڈ کروانے کا آغاز 20 اپریل سے شروع ہوا تھا اور بیان کے بعد ان سے امبر ہرڈ کے وکلا نے جرح بھی کی۔جونی ڈیپ کے بیان حلفی اور جرح کے دوران کمرہ عدالت میں آڈیو ریکارڈنگ بھی جیوری کو سنائی گئیں، جن میں مبینہ طور پر جونی ڈیپ کو سابق اہلیہ امبر ہرڈ پر تشدد کرتے اور ان پر چلاتے ہوئے سنا جا سکتا تھا۔بیان حلفی اور جرح کے دوران جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ پر کسی طرح کے تشدد، ان کے استحصال یا ان پر سختیاں کرنے کے تمام الزامات کو مسترد کرتے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ گھریلو تشدد کا نشانہ بنتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں