گیمنگ کا نشہ:آٹو پیمنٹ موڈ کےباعث بھارتی شہری 39لاکھ روپے سے محروم

بیٹے نے آن لائن گیم کھیلنے کے دوران والدکےاکاؤنٹ سے 39 لاکھ (بھارتی کرنسی) روپے خرچ کر ڈالے۔ بھارتی شہر آگرہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی اہلکار کے بیٹے کو آن لائن گیم کھیلنے کا شوق تھابیٹا والد کے موبائل فون پر آن لائن گیم کھیل رہا تھا کہ اچانک والدکے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ بھارتی روپے نکل گئے، جب والدکو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی۔ریٹائرڈ فوجی اہلکار نے پولیس کے سائبر کرائم ونگ کو بتایا کہ اکاؤنٹ سے رقم کیسے منتقل ہوئی اس کا کچھ علم نہیں اور نا ہی کوئی میسج موصول ہوا اور ہم نے کوئی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں کی تھی۔سائبر کرائم ونگ نے فوجی اہلکار کی شکایت پر کارروائی کی اور والدکے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی نکالیں، جس سے پتہ چلا کہ متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ سے پہلے رقم پے ٹی ایم سے کوڈا پیمنٹ میں گئی بعدازاں سنگاپور کے ایک بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق یہ بینک اکاؤنٹ کرافٹن کمپنی کا ہے جو ’بیٹل گراؤنڈ آن لائن انڈیا‘ کے نام سے ایک آن لائن گیم چلاتی ہے۔ پولیس نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ گیم میں ہتھیار اور دیگر خصوصیات حاصل کرنے کےلیے رقم ادا کرنی پڑتی ہے اور گیم آٹو پیمنٹ موڈ پر تھا جس کے باعث فوجی اہلکار کا بیٹا گیم کھیلنے کے دوران چیزیں خریدتا تھا جس کے باعث اکاؤنٹ سے 39 لاکھ روپے رقم خرچ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں