گھڑی کی فروخت پرسعودی ولی عہد کےکسی احتجاجی خط کا علم نہیں،ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کے گھڑی سے متعلق کسی احتجاجی خط کا علم نہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں ہوا تھا، دورے سے متعلق دونوں ممالک میں مشاورت جاری ہے، البتہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاک سعودیہ ہائی لیول کونسل کا اجلاس بھی جلد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی خارجہ پالیسی پر بات نہیں کرنا چاہتی جب کہ ہماری خارجہ پالیسی دوست ممالک سے تعلقات بڑھانے کے لئے ہے اور ہمیں امریکا کے ساتھ بھی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔پریس فریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ گھڑی بیچنے پر سعودی ولی عہد کا احتجاج خط آیا تھا؟ جس پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ میرے پاس سعودی ولی عہد کے خط کی کوئی اطلاعات نہیں۔بھارتی میزائل کے پاکستان میں گرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری معاملے کی حساسیت کو سمجھتی ہے جب کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل سلامتی کونسل قرادادوں پر عمل در آمد ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں