گٹکا، پان اورمین پوری کی وجہ سے ہونے والےمنہ اورگلے کےکینسرکاعلاج

کراچی میں گٹکا پان اور مین پوری کھانے سے ہر سال ہزاروں نوجوان منہ اور گلے کے کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہورہے ہیں مرض کی تشخیص کے باوجود نوجوان طبقہ گٹکے کی لت چھوڑنے کو تیار نہیں۔ منہ کے کینسر کی ابتدائی علامات میں منہ مکمل نہ کھلنا ہے مریض کے منہ اور گال میں معمولی جلن ہو تو سمجھ لیں وہ مرض کے بہت قریب ہے۔ کراچی میں روزانہ تقریباً درجنوں افراد منہ کے نہ کھلنے کی شکایات لیکر اسپتال آتے ہیں اس مرض پر قابو پانے کیلئے لوگوں میں مکمل آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
پان گٹکہ چھالیہ مین پوری وغیرہ کے استعمال سے ھونے والے منہ کے کینسر زخم اور جبڑے کے جام ھونے میں یہ نسخہ استعمال کریں إن شاء الله شفاء ھوگی ۔
ھوالشافی :
کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُمبلو ہم وزن باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھر لیں اور صبح، دوپہر، شام بعد از غذا ، تین ماہ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
دھماسہ بوٹی کا قہوہ دن میں تین بار خالی پیٹ پیئں ۔
دو چمچ زیتون کا تیل Extra Virgin شام چھ سات بجے پیئں ۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں