چھ دہائیوں تک ٹی وی سکرین پرگولڈن گرل کے نام سے راج کرنے والی امریکی ٹی وی ٹاک شو کی میزبان بیٹی وائٹ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
گولڈن گرل اداکارہ سے مشہور معروف کامیڈین بیٹی وائٹ اپنی 100ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال کرگئیں۔ وہ 17 جنوری کو اپنی زندگی کی ایک صدی پوری کرنے والی تھیں،انہوں نے کیریئرکا آغاز1939میں کیاتھا۔