گورنراسٹیٹ بینک رضاباقرفارغ،مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں کررہے،مفتاح اسماعیل

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ میعاد کل ختم ہو گئی، حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے- یہ بات وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک ٹوئٹر بیان میں کہی انہوں نے لکھا کہ رضا باقر کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔وزیر خزانہ نے رضا باقر کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ وہ ایک غیر معمولی قابلیت کے حامل انسان ہیں اور ہم نے اپنے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ ایف بی آر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولیاں کیں لیکن چیئرمین ایف بی آر کو ہٹا دیا گیا، ۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا رضا باقر کو ہٹا دیا گیا کیوں کہ ایسے پیشہ ور انسان کی موجودہ حکومت میں جگہ نہیں بنتی، عمران خان جب دوبارہ طاقت میں آئیں گے تو رضا باقر جیسے لوگ ملک کا اثاثہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں