گلوکارہ آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ نکلیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان کی کار ضبط کرنے کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ایف بی آر نے پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو 8 کروڑ روپے کا ٹیکس نادہندہ قرار دے دیا۔ ٹیکس نادہندہ ہونے کی وجہ سے گلوکارہ کی گاڑی ضبط کرنے کے وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔جاری کردہ وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ مس آئمہ نورالعین بیگ نے سال 2018، 2019، 2020 اور 2021 کا ٹیکس ادا نہیں کیا جس سے وہ ادارے کی ڈیفالٹ لسٹ میں آ گئی ہیں۔ آئمہ بیگ کے ذمہ 8 کروڑ، 50 لاکھ، 4 ہزار 885 روپے ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ گلوکارہ کے نادہندہ ہونے کی وجہ سے قانون کے مطابق ان کی جائیداد ضبط کر کے ٹیکس کی ادائیگی کا اختیار ایف بی آر کو حاصل ہو چکا ہے۔ لہذا ان کی گاڑی جو کہ انہوں نے 2021 کے گوشواروں میں ظاہر کی ہے اس کو فوری طور پر قبضے میں لینے کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑی ضبط کرنے کے لیے باقاعدہ ایک افسر بھی متعین کر دیا ہے۔
چینی ریسٹورنٹ میں سر کٹا مینڈک سرونگ پلیٹ سےچھلانگ لگا کر میز پرآ گرا۔
چیف جسٹس کاحکومتی شخصیات پرقائم کیسزمیں’مداخلت کے تاثر’ پرازخودنوٹس
اوکٹاایف ایکس سمیت فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارمز غیرقانونی قرار
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی
افغانستان: پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی میں عارضی جنگ بندی پراتفاق
سعودی عرب: سامان میں آب زم زم لےجانے پر پابندی عائد
کراچی:شہریوں سےکروڑوں روپےکا فراڈ کرنے والی خاتون گرفتار
پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کےمابین مذاکرات
بھارت کی 21 سالہ اداکارہ کاسمیٹک سرجری کے بعد چل بسیں
نیوزی لینڈ سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان کی شرکت کا خواہشمند