گریمی ایوارڈزکی تقریب دوسرے سال بھی ملتوی

امریکا میں گریمی ایوارڈزکی تقریب دوسرے سال بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔گریمی ایوارڈز‘ کی انتظامیہ نے شو ملتوی کرنے کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکام، صحت اور حفاظت کے ماہرین، فنکار برادری اور ہمارے شراکت داروں کے ساتھ بات کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم شو کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔انتطامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ موسیقی کمیونٹی، لائیو سامعین، اور سینکڑوں لوگوں کی صحت اور حفاظت جو ہمارے شو کو تیار کرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں، ہماری اولین ترجیح ہے۔یاد رہے 64ویں ’گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب 31 جنوری کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونی تھی۔ گزشتہ سال بھی گریمی ایوارڈز کی تقریب کورونا وائرس کی وجہ سے ہی جنوری سے مارچ تک ملتوی کر دی گئی تھی۔خیال رہے اس سال ’گریمی ایوارڈز‘ کے لیے مجموعی طور پر 86 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ جن میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کا نام بھی شامل ہے۔ عروج آفتاب کو جاز اور صوفی گانوں میں عبور حاصل ہے، انہیں 64ویں گریمی ایوارڈز کی دو گیٹگریز “بہترین نئے فنکار” اور “بہترین عالمی میوزک پرفارمنس” کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں